امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،فوجی شعبے میں تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسندی سمیٹنے اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال

  منگل‬‮ 16 اپریل‬‮ 2019  |  12:46
واشنگٹن(این این آئی )امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات میں دونوں ملکوں میں فوجی شعبے میں تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسندی سمیٹنے اور خطے کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میںسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، معاون وزیر دفاع محمد العایش، شاہی دیوان کے مشیر فہد العیسی، سعودی عرب کیچیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیزجب کہ امریکی وفد میں سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر کریسٹوفر ھینزیل، ملٹری اتاشی میجرجنرل ھیگلار اور دیگر فوجی عہدیدار موجود تھے۔

موضوعات:

loading...