سوڈانی اپوزیشن کا سابق دور کے تمام ادارے ختم کرنے کا مطالبہ

  منگل‬‮ 16 اپریل‬‮ 2019  |  11:00

خرطوم (این این آئی )سوڈان کی اپوزیشن نے سابق معزول صدر عمرالبشیرکے دور میں قائم کیے گئے تمام ادارے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سوڈانی اپوزیشن کی اہم شخصیات اور دانشورں اور پیشہ ور تنظیموں کی طرف سے عسکری کونسل پر زور دیا گیا کہ وہ سابق دور حکومت میں قائم کردہ تمام ادارے ختم کرے، سابق حکومت کے دور میں لگائے گئے چیف جسٹس،ارکان پارلیمنٹ اور پراسیکیوٹر جنرل کو ان کے عہدوں سے ہٹائے۔اپوزیشن کی طرف سے عسکری کونسل پرزور دیا گیا کہوہ دھرنا دینے اور احتجاج کرنے والے شہریوں کے مطالبات سننے اور


ان کے حل کے لیے سول ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے۔ فوج نے ایک بار پھر مظاہرین سے کہا کہ وہ پرامن طریقے سے منتشر ہوجائیں۔ سوڈان کی مسلح افواج کی طرف سیدھرنا دینے والے شہریوں سے کہا گیا کہ وہ دھرنا ختم کریں، احتجاج کی وجہ سے بند کی گئی سڑکیں کھولیں اور زندگی کو معمول پرلانے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ مسلح افواج کی طرف سے مظاہرین کے تمام جائز مطالبات پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

موضوعات:

loading...