سابق بھارتی فوجی کامودی کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان ، جانتے ہیں یہ کون ہے اور اس نے ایساکرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟بی جے بی میں کھلبلی مچ گئی

30  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں تعینات رہنے والے سابق بھارتی فوجی تیج بہادر کا کہنا ہے کہ مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ کس طرح مودی سرکار نے فوج کو ناکام اور بدنام کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز میں اہلکاروں کو دیے جانے والے ناقص کھانے کا بھانڈا پھوڑنے والے سابق بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر نے نریندرمودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔تیج بہادر کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کا مقصد ہارجیت نہیں دکھانا ہے، مودی سرکارنے کس طرح فوج کوناکام کیا۔سابق بی ایس ایف اہلکار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی فوجیوں کے نام پرووٹ مانگتے ہیں۔تیج بہادر کو بھارتی فوج میں سہولتوں کی شکایت پربرطرف کیا گیا تھا، تیج بہادر نے بھارتی فوجیوں سے ناروا سلوک، ناقص کھانے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔یاد رہے کہ ستمبر2017 میں سابق بھارتی فوجی تیج بہادر کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک مودی سرکارکی ڈرامے بازی ہے،سرجیکل اسٹرائیک کے نام پرعوام کوبیوقوف بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دو سال قبل بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادریادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا، اپنی ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…