یمن کے مختلف محاذوں پر لڑائی، حوثی باغیوں کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے،78جنگجوہلاک

27  مارچ‬‮  2019

صنعاء(این این آئی)یمن کی الضالع گورنری میں مختلف مقامات میں آئینی حکومت کی وفادار فوج اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں78 جنگجو ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ ان کی متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق سرکاری فوج نے الضالع گورنری کے شمالی علاقے مریس سے باغیوں کو باہر نکال کر اس کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اس کے علاوہ القصبہ پہاڑی علاقے، عدنی الشامی، اوربعض دوسرے مقامات سے بھی باغیوں کو پسپا کردیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز حملوں میں الضالع مین 32 حوثی ہلاک اور22 زخمی ہوئے جب کہ ان کی متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔درایں اثناء سرکاری فوج نے عوامی مزاحمتی ملیشیا کی معاونت سے اب اور الضالع گونری کے درمیان واقع جبل العود اور جبل ذودان سے حوثی باغیوں کو نکال باہر کیا۔ حکومتی فورسز نے ان علاقوں پر بھی قومی پرچم لہر دیا ہے۔ اب گورنری کے جنوبی علاقے السدی ڈائریکٹوریٹ اور مشرق میں الشعر کے علاقے پر بھی حکومتی فوج نے اپنا کنٹرول قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ان علاقوں میں ہونے والی لڑائی میں کم سے کم 20 حوثی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اب گورنری میں السبری کے مقام پر سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی جس میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ادھر ذودان، الفجرہ اور بعض دوسرے مقامات پر لڑائی کی وجہ سے شہریوں کی نقل مکانی کی بھی اطلاعات ہیں۔ شمالی الضالع کی دمت ڈاریکٹوریٹ میں داخلے کی کوشش کے دوران جوابی کارروائی میں 26 حوثی جنگجو ہلاک ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…