ٹرمپ نے بیرون ملک فوجی اڈوں کی قیمت بڑھادی، قطر سب سے زیادہ ادائیگی کریگا،چونکا دینے والے انکشافات

23  مارچ‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک قائم فوجی اڈوں اور وہاں پر تعینات فوجیوں کے اخراجات میں اضافہ کردیا ہے۔ خلیجی ریاست قطر بھی امریکا کے دو فوجی اڈوں کی میزبانی کرتا ہے۔ ٹرمپ کے فیصلے سے قطر کو بھی امریکی فوجی اڈوں کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

عرب ٹی وی کے مطابق قطر میں امریکا کے دو فوجی اڈے قائم ہیں، ایک فوجی اڈہ دارالحکومت دوحہ سے محض 20 کلومیٹر اور دوسرا 30 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ امریکی صدر نے بیرون فوجیوں کے اخراجات میں 50 فی صداضافے کا فیصلہ کیا اور یہ رقم میزبان ممالک کی طرف سے ادا کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے امریکی فوجی اڈوں کے میزبان ممالک سے شکایت کی تھی کہ وہ اپنے ہاں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات اور اڈوں کی قیمت ادا نہیں کررہے ہیں۔ ماضی میں ان اڈوں کا امریکا کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچ سکا۔وائیٹ ہاؤس کی ہدایت پر امریکی انتظامیہ نے جرمنی، جاپان اور امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے دوسرے تمام ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہاں تعینات امریکی فوج کے 50 فی صد اخراجات پورے کریں۔ امریکی حکومت نے اپنے اس مطالبے کے متعلق میزبان ممالک کو مطلع کردیا ہے۔اس طرح بعض حالات میں امریکا فوجی کی میزبانی کرنے والے ممالک سے موجودہ دائیگیوں کی نسبت 5 سے 6 گن تک قیمت مانگے گا۔امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان بھی امریکی فوج کے اخراجات میں اضافے کے حوالے سے مذاکرات کی تیاری کی گئی تھی۔ جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد 28 ہزار ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نیجنوبی کوریا میں متعین فوجیوں کے اخراجات میں 50 فی صد اضافے کی ایک سمری جنوبی کوریا کو بھیجی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…