یوکرین میں جارحیت کے خلاف امریکا، یورپی ممالک کی روس پر نئی پابندیاں

16  مارچ‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکا، یورپی ممالک اور کینیڈا نے یوکرین میں مسلسل جارحیت کے الزام میں ایک درجن سے زائد روسی افراد اور تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ

موجودہ اقدام ان انفرادی لوگوں اور کمپنیوں کے خلاف تھا جو یوکرین کے بحری جنگی جہاز پر حملے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے مشرقی حصے میں غیر قانونی علیحدگی پسندوں کی حکومتی انتخابات کرانے میں مدد کی جارہی ہے۔امریکا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے روسی محکمہ دفاع کے 6 حکام، دیگر اعلی عہدوں پر فائز 6 افسران، 2 روسی توانائی اور کریما میں تعمیراتی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی۔خیال رہے کہ روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اور ماسکو کے خلاف یوکرین کے جاری تنازع میں یہ اقدام اب تک کی سب سے بڑی محاذ آرائی ہے۔حالیہ اقدام نے پہلے سے جاری تنازع کی شدت میں اضافے کا خدشہ پیدا کردیا ہے جس کی وجہ سے بین الاقومی سطح پر اس کے پرامن حل کے لیے دبا ڈالا جارہا ہے، جس میں 2014 کے بعد سے اب تک 10 ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔حالیہ تنازع میں مغربی ممالک، یوکرین کی حمایت کررہے ہیں اور ان کی جانب سے روس پر بغیر کسی وجہ کے بحرِ ایزوز کا راستہ بند کرنے اور فوجی کارروائی کا الزام بھی عائد کیا گیا۔اس سلسلے میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اور دیگر ممالک نے بھی یوکرین کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے روس سے بحری عملے کو واپس یوکرین کے حوالے کرنے اور مزید کسی اشتعال انگیزی سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…