نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملے ،4 پاکستانیوں کے زخمی پانچ کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

15  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ جمعہ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ دہشت گردی کے اس وقعہ میں چالیس سے زائد افراد جاں بحق اور بیس سے زائد شدید زخمی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام اور حکومت نیوزی لینڈ کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ترجمان نے کہاکہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ یہ ضمیر اور تعلق کی آزادی کی اقدار پر حملہ ہے جو پوری انسانیت کیلئے مشترک ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان امید کرتا ہے کہ نیوزی لینڈ اس گھناونے واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیگا۔ ترجمان نے کہاکہ تمام متاثرہ خاندانوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کا ہائی کمیشن متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔ ترجمان نے کہاکہ نیوزی لینڈ میں 4 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، مذید تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق چاروں زخمی پاکستانی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 5 پاکستانی لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی حالت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔  ترجمان دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…