مسئلہ فلسطین اور القدس شریف ہی او آئی سی کے قیام کی بنیاد بنا : اماراتی وزیرخارجہ

2  مارچ‬‮  2019

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زید آل نھیان نے کہا ہے کہ اگر ایران پڑوسی ملکوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے تو اسے ان میں مداخلت کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابو ظہبی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے

خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنا، افراتفری پھیلانے سے بازآنا، فرقہ واریت پھیلانے سے رکنا، مسلح ملیشیاؤں اور عسکری تنظیموں کی مدد بند کرنا اور اقوام متحدہ کے وضع کردہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ختم کرنا ہوگی۔الشیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس کے دارالحکومت پر مشتمل سنہ 1967ء کی سرحدوں میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور القدس شریف ہی او آئی سی کے قیام کی بنیاد بنا ہے۔ اس لیے ہم اسلامی تعاون تنظیم کے اصل اہداف کے حصول یعنی فلسطینی قوم کی آزادی اور خود مختاری، فلسطینی مملکت کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کی مساعی جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امارات فلسطین کے حوالے سے عرب امن فارمولے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد، فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی فراہمی اور فلسطینی مہاجرین کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زوردیتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…