دہشت گردی اور اس کی سرپرستی کرنے والے ممالک کو نہیں بخشا جائے گا : عادل الجبیر

8  فروری‬‮  2019

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہاہے کہ ان کے ملک کی حکومت دہشت گردی اور اس کی سرپرستی کرنے والے ممالک کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔ سعودی حکومت ان تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو

سپورٹ کرنے کا عزم کرتی ہے جن کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے ممالک کی سرگرمیوں پر روک لگانا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عادل الجبیر نے یہ بات واشنگٹن میں داعش تنظیم کے خلاف برسر پیکار بین الاقوامی اتحاد کے رکن ممالک کے وزرا خارجہ کے اجلاس میں کہی۔ الجبیر نے اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی صدارت کی۔الجبیر نے کہا کہ داعش تنظیم کے خلاف جنگ کے لیے بین الاقوامی اتحاد 2014 میں قائم کیا گیا جو 12 ممالک پر مشتمل تھا۔ میرا ملک اس اتحاد کے بانی ممالک میں سے ہے اور ان اولین ممالک میں سے جنہوں نے داعش کے خلاف عسکری کارروائیوں میں فعال طریقے سے شرکت کی۔ آج ہم یہاں جمع ہیں تو اس اتحاد میں شریک ممالک کی تعداد 79 ہو چکی ہے۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس فنڈنگ اور تقریروں کو بھی ہدف بنایا جانا چاہیے جو تشدد اور دہشت گردی کا جواز پیش کرتی ہیں۔ اسی مقصد سے سعودی عرب نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور اس کی فنڈنگ کے زرائع کے خلاف جنگ کے لیے ایک مرکز بنایا۔ ہم داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے کام کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں تا کہ اس تنظیم اور دیگر دہشت گرد جماعتوں کی مثر طور پر شکست کو یقینی بنایا جا سکے اور دنیا بھر میں دوبارہ یہ سر نہ اٹھا سکیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…