پوپ فرانسس یو اے ای کے دورے کے موقع پر تاریخ کا نیا باب رقم کرنے کے منتظر

1  فروری‬‮  2019

ویٹی کن سٹی (این این آئی)رومن کیتھو لک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ وہ آیندہ اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دورے سے مذاہب کے درمیان تعلقات کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کرنا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی عوام کے لیے ان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ،اس میں انھوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کی سرزمین پر مذاکرات کے دوران میں تعلقات کا

ایک نیا صفحہ رقم کرنا چاہتا ہو ں۔ ہم اگرچہ مختلف ہیں لیکن ہم بھائی بھائی ہیں۔اطالوی زبان میں جاری کیے گئے اس پیغام میں پوپ نے ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا دورے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا ۔وہ انسانی برادری کے موضو ع پر ایک بین المذاہب اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔یہ اجلاس تین سے پانچ فروری تک ابو ظبی میں منعقد ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اس دورے میں انھیں دوست اور پیارے بھائی شیخ احمد الطیب ( شیخ الازہر) سے ملاقات کا ایک اور موقع میسر آئے گا۔ان دونوں مذہبی رہ نماؤں کے درمیان اس سے پہلے 2017ء میں ملاقات ہوئی تھی۔پاپائے روم اسلام اور عیسائیت کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ بین المذاہب اجلاس حوصلے اور اس بات پر آمادگی کے عکاس ہیں کہ اللہ پر ایمان لوگوں کو جوڑتا ہے اور یہ تقسیم نہیں کرتا ہے اور اختلافات کے باوجود وہ ایک دوسرے کو قریب لاتا ہے اور معاندانہ طرزِ عمل کو شکست دیتا ہے۔پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین انسانی برادری کے درمیان پْرامن بقائے باہمی ، مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے ملاپ کا ایک نمونہ ہے جہاں بہت سوں کو کام کے لیے ایک محفوظ جگہ مل جاتی ہے اور وہ متنوع ماحول میں آزادانہ رہ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں ان لوگوں سے ملاقات کا منتظر ہوں جو رہ تو حال میں رہے ہیں لیکن ان کی نظریں مستقبل پر ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی 80 فی صد آبادی مسلم ہے جبکہ عیسائی اس ملک کی کل آبادی کا نو فی صد ہیں۔افریقا ، بنگلہ دیش ، بھارت ، پاکستان اور فلپائن سے تعلق رکھنے کیتھولک مسیحی تارکینِ وطن کی ایک بڑی تعدادیو اے ای میں بہ طور ورکر کام کررہی ہے۔ .

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…