جنگ بندی کی آڑ میں حوثی خود کو عسکری طور پر مضبوط کر رہے ہیں ، رپورٹ

19  جنوری‬‮  2019

صنعاء (این این آئی)یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں پر الزام ہے کہ وہ الحدیدہ شہر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی آڑ میں خود کو مزید مسلح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کے تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز برائے مشرق بعید کی طرف سے

جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ الحدیدہ شہر میں جنگ بندی کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو خود کو دفاعی اور عسکری طور پر مضبوط کرنے کا موقع ملا ہے۔یمنی وزارت دفاع کی ویب سائیٹ پرجاری اس رپورٹ میں کہا گیا کہ شہری علاقوں میں حوثی شدت پسند خود کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئے روز الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ بندی کے وضع کردہ اصولوں کی پاسداری نہیں کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق فضا سے لی گئی تصاویر سے دیکھا جاسکتا ہے کہ حوثیوں نے خود کو مزید محفوظ بنانے کے لیے 207 خندقیں کھود رکھی ہیں۔ ان کی تفصیلات اقوام متحدہ کے سامنے بھی پیش کی گئیں۔ حوثیوں نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے خود اپنے جنگجوؤں کو تحفظ دے رکھا ہے۔الحدیدہ اور بعض دوسرے مقامات پر حوثیوں کے ٹھکانوں کے آس پاس بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے نتیجے میں سرکاری فوج کی گاڑیوں اور اہلکاروں کو جانی ومالی نقصان پہنچنے کے ساتھ عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…