شارجہ، ایشیائی شہریوں سے جانوروں کا سا سلوک کرنے پر ملزمان گرفتار،متعدد افراد کو پنجرے میں بند کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

12  جنوری‬‮  2019

شارجہ(آئی این پی) پولیس نے ایشیائی شہریوں کو پنجرے میں بند کرکے زبردستی اماراتی فٹبال ٹیم کی حمایت کروانے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو فٹبال کے مداحوں کی ناقابل بردادشت جنونیت کی واضح تصویر تھی۔ہفتہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ویڈیو کے معاملے پر کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے

جو متاثرہ افراد کو پنجرے میں بند کرکے اے ایف سی ایشین کپ کے دوران بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں اماراتی فٹبال ٹیم کی حمایت کرنے کا کہہ رہے تھے۔متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ یو اے ای فٹبال ٹیم کے حامیوں کی جانب سے ایسے اقدامات ناقابل معافی اور امارات کی اقدار کے خلاف ہیں، ایشیائی شہریوں کو پنجرے میں بند کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کتنے افراد گرفتار کیے گئے ہیں ان کی تعداد واضح نہیں کی گئی۔شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو مزید تفتیش اور کارروائی کیلیے پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیجا جائے گا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو متحدہ عرب امارات کے رسم و رواج کے برعکس ہے۔  پولیس نے ایشیائی شہریوں کو پنجرے میں بند کرکے زبردستی اماراتی فٹبال ٹیم کی حمایت کروانے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو فٹبال کے مداحوں کی ناقابل بردادشت جنونیت کی واضح تصویر تھی۔ہفتہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ویڈیو کے معاملے پر کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے جو متاثرہ افراد کو پنجرے میں بند کرکے اے ایف سی ایشین کپ کے دوران بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں اماراتی فٹبال ٹیم کی حمایت کرنے کا کہہ رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…