امریکی و اسرائیلی ہٹ دھرمی نا منظور، فلسطین سر تسلیم خم نہیں کرے گا : محمود عباس

5  جنوری‬‮  2019

غزہ(آئی این پی)صدرِ فلسطین کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو بلند سطح کی مشکلات کا سامنا ہے تا ہم فلسطینی انتظامیہ ہار نہیں مانے گی۔ہفتہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے سرکاری دورے پر موجود محمود عباس نے اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا

کہ اس وقت ہمیں عظیم سطح کی مشکلات در پیش ہیں، انہوں نے ان مشکلات کے جواز کے طور پر متحدہ امریکہ اور اسرائیل کے سامنے موقف کو پیش کیا ہے۔محمود عباس نے یاد دہانی کرائی کہ امریکہ نے اپنے سفارتخانے کو القدس کو منتقل کیا ، جس کے بعد سے انہوں نے امریکی حکام سے رابطے کو منقطع کر رکھا ہے اور تمام تر فلسطینی حکام پر کسی بھی امریکی افسر کے ساتھ رابطہ قائم کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔عباس نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 4 بار ملاقات کی ہے اور ہر ملاقات میں دو مملکتی حل کا مطالبہ پیش کیا ہے جسے ٹرمپ نے مان بھی لیا تا ہم ان کی آخری ملاقات کے محض دو ہفتے بعد امریکی انتظامیہ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت اعلان کر دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ اب امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے قابل کوئی معاملہ باقی نہیں بچا۔مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تازہ صورتحال پر غور کرنے کے لیے تین روزہ دورہ مصر پر موجود عباس کی مصری صدر عبدل الفتح الا سیسی اور بعض اعلی سطحی حکام سے ملاقات متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…