امریکا دنیا کیلئے ’’پولیس مین‘‘ کا کردار مزید ادا نہیں کر سکتا اپنی حفاظت خود کرو، ٹرمپ نے بڑے عرب ملک میں کھڑے ہو کر حیران کن اعلان کر دیا

27  دسمبر‬‮  2018

بغداد(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک عراق کے غیر سرکاری دورے پر پہنچے اور وہاں تعینات اپنے ملک کے فوجیوں سے خطاب کے دوران کہا امریکا اب دنیا کے لیے مزید ‘پولیس مین’ نہیں بن سکتا۔ جمعرات کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر فوجیوں سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق سے فوج واپس نہیں بلائی جائے گی اور شام میں کارروائی کی ضرورت ہوئی تو عراق کو فارورڈ بیس کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ

امریکا اب دنیا کے لیے مزید ‘پولیس مین نہیں’ بن سکتا، تمام بوجھ امریکا پر ڈالنا منصفانہ نہیں، اب نہیں چاہتے کہ ممالک امریکا کو استعمال کرکے فائدہ حاصل کریں اور امریکی افواج ان کی حفاظت کریں۔ عراق میں امریکی صدر تین گھنٹے تک موجود رہے اور اس دوران انہوں نے عراق کے کسی بھی حکام سے کوئی ملاقات نہیں کی بلکہ فون پر گفتگو میں عراقی وزیراعظم کو دورہ امریکا کی دعوت دی۔امریکی صدر کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں وہ عراق میں مختصر قیام کے بعد جرمنی روانہ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…