شام سے فوج کے انخلاء کا فیصلہ اچانک نہیں طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے : امریکی صدر

21  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی افواج کی واپسی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے ایران، روس اور شام کی ‘داعش’کے خلاف مقامی لڑائی کا حصہ بننے کی توقع نہ کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام سے امریکی فوج کے

انخلاء کا فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا بلکہ یہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کاحصہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شام سے امریکی افواج کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو کہ 100 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ’تاریخی کامیابیوں کے بعد وقت آ گیا ہے کہ انھیں گھر واپس لے آیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ قبل جب میں نے شام میں امریکی فوج کے مزید قیام کا فیصلہ کیا تھا تو اس وقت بھی میری یہ خواہش تھی کہ اب شام میں امریکی فوج کا کوئی کردار نہیں۔ شام میں اسد رجیم، روس اور ایران مقامی سطح پرداعش کے دشمن ہیں۔ ہمیں اس لڑائی سے نکل جانا چاہیے۔صدر ٹرمپ کی طرف سے اعلان کے ایک روز بعد ترکی کے وزیر دفاع نے شمالی شام میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آنے پر شامی کرد ملیشیا کے ارکان کو ان کی خندقوں میں دفن کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…