پاکستان کو آزاد کشمیر خالی کرنے کا کہہ دیا ، بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی

13  دسمبر‬‮  2018

نئی دہلی(اے این این ) بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک بار پھر پاکستان مخالف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر میں بھارت کی زمین پر قابض ہے،30نومبر کو بھی قبضہ خالی کرنے کیلئے کہا ہے ، بھارت کا یہ بنیادی اور غیر متزلزل موقف رہا ہے کہ جموں و کشمیر کی پوری ریاست اسکا ایک انگ تھی ، ہے اور رہے گی۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت نے پاکستان سے متواتر طور پر کہا ہے کہ ان علاقوں کو فوری طور پر خالی کرے جن پر اس نے غیر قانونی طور قبضہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پچھلے ماہ بھی اسلام آباد کو آگاہ کیا گیا۔سشما سوراج نے کہا بھارت کا یہ بنیادی اور لگاتار موقف رہا ہے کہ پوری ریاست جموں و کشمیر بھارت کا نا قابل تنسیخ حصہ ہے۔انہوں نے کہا پاکستان جموں و کشمیر ریاست کے78ہزار مربع کلو میٹر رقبے پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ انہوں نے مزید کہا2مارچ 1963کو پاکستان اور چین کے درمیان نام نہاد سرحدی سمجھوتہ کے تحت پاکستان نے ریاست جموں و کشمیر میں بھارت کے 5180مربع کلو میٹر رقبہ چین کو دیا۔ ایک تحریری جواب میں انہوں نے کہا ہم نے متواتر طور پر پاکستان سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ان علاقوں کو خالی کرے، جن پر وہ غیر قانونی طور قابض ہے،حال ہی میں ایسا 30نومبر کو بھی کہا گیا۔تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ایسا کس کے ذریعہ کہا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے ایک حصے پر غیر قانونی اور زبردستی طور پر قابض ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…