امریکی صدر کے سابق وکیل کو 3 سال کی قید سزا سنادی گئی

13  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ٹرمپ سے تعلقات کا دعویٰ کرنے والی 2 خواتین کو خاموش کرانے کیلئے رشوت دینے سمیت کئی جرائم پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل کوہن نے امریکی ضلعی عدالت میں جج ولیم ایچ پولی کے سامنے اعتراف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گندے اعمال پر پردہ ڈالنا میری ڈیوٹی تھی۔

ٹرمپ کے سابق وکیل 52 سالہ مائیکل کوہن نے کہا کہ وہ اپنے ذاتی اور ان جرائم کی ذمہ داری لیتے ہیں جس میں امریکا کے صدر ملوث تھے۔کوہن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو جیل نہ بھیجا جائے کیونکہ انہوں نے ٹیکس سے بچنے، ایک مالی ادارے کے حوالے سے جھوٹا بیان دینے، غیر قانونی مہم چلانے اور کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے کا اعتراف کیا ہے اس لیے جیل نہ بھیجا جائے۔جج ولیم ایچ پولی نے کہا کہ کوہن کو بحیثیت ایک وکیل کے اپنے عمل کا ‘اچھی طرح علم ہونا چاہیے تھا۔جج نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنادی۔جج کا کہنا تھا کہ کیس میں شامل ہر جرم قابل ضمانت سزا ہے، جو ذاتی لالچ اور ارادے سے کیے گئے۔سزا سننے سے قبل کوہن نے عدالت میں کہا کہ آج کا دن وہ دن ہے کہ میں اپنی آزادی واپس حاصل کر رہا ہوں۔کوہن نے کہا کہ جب سے میں نے رئیل اسٹیٹ شہنشاہ کی پیش کش قبول کی اس وقت سے میں ذاتی اور ذہنی قید میں مبتلا تھا۔ٹرمپ کے ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میری کمزوری ڈونلڈ ٹرمپ کا آنکھیں بند کرکے وفادار رہنا تھی۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 دسمبر کو اپنی ٹویٹ میں کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے پر اپنے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ’طویل عرصے تک قید‘ میں رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔یاد رہے کہ مائیکل کوہن امریکی صدر کے قریبی ساتھی اور ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں میں سے ایک تھے، تاہم گزشتہ ہفتے انہوں نے ماسکو میں ٹرمپ ٹاور پر ماسکو کی طاقتور شخصیات کے ساتھ رابطے کے بارے میں اپنی گواہی میں جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تھا۔مائیکل کوہن نے اعتراف کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدر کے لیے ریپبلکن کی نامزدگی حاصل کرنے کے بعد وہ 2016 کی پہلی ششماہی کے درمیان ان رابطوں میں رہے، جس میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…