ایک اور ورلڈ آرڈر یا قتل وغارت کا نیا بہانہ ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کن 3ملکوں کو لگام دینے کیلئے اتحاد قائم کرنیکا اعلان کردیا؟دنیا کا امن ایک مرتبہ پھر داؤ پرلگ گیا

5  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن(آن لائن) ستر برس میں تین بار ورلڈ آرڈر کے نام پر دنیا بھر میں آگ وخون کا کھیل رچانے والے امریکا نے ایک اور نیو ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس، چین اور ایران کو لگام دینے کے لیے دیگر ممالک کا اتحاد قائم کریں گے۔

ایک اور ورلڈ آرڈر یا قتل وغارت کا ایک اور بہانہ، گزشتہ تین ورلڈ آرڈرز کے بل بوتے پر دنیا کو سرد جنگ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جھونکنے اور بلا شرکت غیرے سپر پاور کے مزے لوٹنے والا امریکا ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کے لیے پر تولنے لگا ہے۔برسلز میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ صدر ٹرمپ روس، چین اور ایران کو لگام دینے کے لیے ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دے رہے ہیں جس میں جمہوریت اور امن کے لیے مہذب اقوام کا اتحاد قائم کیا جائے گا۔دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا نے ورلڈ آرڈر کے نام پر سویت یونین کے ساتھ سرد جنگ چھیڑ دی تھی۔ سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد بش سینئر نے ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دیا اور مشرق وسطیٰ میں آگ بھڑکا دی۔نائن الیون کے بعد دنیا ایک اور ورلڈ آرڈر سے متعارف ہوئی جب دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف محاذ کھول دیا گیا، اب کی بار ورلڈ آرڈر کیا رنگ لائے گا؟ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…