برطانوی کابینہ نے منظوری دیدی،یورپ کا بریگزٹ میں فیصلہ کن پیشرفت کا دعویٰ

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

لندن/برسلز (این این آئی)یورپی یونین کے مرکزی مذاکرات کار میشیل بارنیے نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاہدے میں فیصلہ کن پیش رفت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارنیے نے کہا کہ معاہدے کا 585 صفحات کا مسودہ مذاکرات کو انجام تک لے جانے والا کلیدی قدم ہے۔انھوں نے کہا کہ معاہدے میں ایسی شرائط رکھی گئی ہیں جن کے تحت

آئرلینڈ کے ساتھ سخت سرحد سے بچا جائے گا۔ایک طرف تو برطانیہ کا یورپی یونین سے منظم طریقے سے اخراج کو فیصلہ کن قدم قرار دیا جا رہا ہے، لیکن دوسری طرف یورپین یونین کے 27 ملکوں کے رہنماؤں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ اس معاہدے کو منظور کیا جائے یا نہیں۔یورپی یونین کے مرکزی مذاکرات کار نے کہا کہ یہ دونوں اطراف کے مفاد میں ہے۔ تاہم بریگزٹ کے نمایاں حامی جیکب ریس موگ نے اسے سڑا ہوا معاہدہ قرار دیا ہے۔585 صفحات پر مبنی یہ مجوزہ معاہدہ شائع کر دیا گیا ہے اور اس کا مختصر ورڑن بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس میں برطانیہ اور یورپی یونین کے مستقبل کے روابط کے بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں۔یورپی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے حوالے رہنما گاے ورہوفسٹاڈ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ بریگزٹ کو ممکن بنائے گا، برطانیہ اور یورپ یونین کے قریبی رشتے کو قائم رکھے گا، شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے گا اور آئرلینڈ کے لیے ایک سخت تر سرحد نہیں ہونے دے گا۔اس سے قبل وزیراعظم ٹریزا مے نے کہا کہ ان کی کابینہ نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی یعنی بریگزٹ کے حوالے سے ایک مجوزہ معاہدے کی حمایت کر دی ہے۔وزیراعظم نے یہ اعلان پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے ایک کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے عمل کے سلسلے میں یہ ایک فیصلہ کن قدم ہے اور آئندہ چند روز میں معاہدہ حمتی طور پر طے کر لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…