فرانس : طارق رمضان کی رہائی کی ایک اور درخواست مسترد

9  ‬‮نومبر‬‮  2018

پیرس (این این آئی)فرانس میں مصری نڑاد سوئس پروفیسر اور معروف اسکالر طارق رمضان کی رہائی کی درخواست چوتھی بار مسترد کر دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف مقدمے کے ایک قریبی ذریعے کی جانب سے کیا گیا۔طارق کے وکیل کا کہنا تھاکہ انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔سوئٹزرلینڈ کی شہریت رکھنے والے

طارق رمضان آبرو رویزی کے الزام میں رواں سال 2 فروری سے زیر حراست ہیں۔ سال 2017ء میں دو خواتین نے ان کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی تھی۔جج کا کہنا تھا کہ حراست میں رکھا جانا ابھی تک ضروری ہے۔ایک برس تک انکار کے بعد طارق رمضان نے 22 اکتوبر کو اعتراف کیا تھا کہ ان کے دو خواتین کے ساتھ تعلقات تھے۔ تاہم طارق کے مطابق یہ تعلقات دونوں خواتین کی مرضی سے قائم ہوئے۔ اس سے قبل رواں برس جون میں 56 سالہ طارق نے صرف اتنا تسلیم کیا تھا کہ ان کے سابقہ خواتین دوستوں اور ایک تیسری درخواست گزار خاتون کے ساتھ عام تعلقات تھے۔ستمبر 2018ء میں ایک درخواست گزار خاتون کے پرانے موبائل فون سے سیکڑوں ایس ایم ایس کا انکشاف ہوا جس کے بعد اکتوبر میں طارق رمضا تعلقات قائم کرنے کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ میڈیا نے مذکورہ خاتون کو کرسٹل کا نام دیا ہے۔طارق کو سوئٹزرلینڈ میں بھی آبرو ریزی کے الزام کا سامنا ہے۔طارق رمضان اسلام پسند تحریک الاخوان المسلمون کے بانی حسن البنا کے نواسے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…