پولینڈ کے یوم آزادی پردارالحکومت وارسا میں قوم پرستوں کے مارچ پر پابندی

9  ‬‮نومبر‬‮  2018

وارسا(این این آئی)پولستانی دارالحکومت وارسا کی انتظامیہ نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر شہر میں قوم پرستوں کے مارچ پر پابندی عائد کر دی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شہر کے میئر نے بتایاکہ اس پابندی کا مقصد نسل پرستی کے واقعات کا انسداد کرنا ہے۔وارسا کی میئرنے بتایاکہ گزشتہ برس کے یوم آزادی کے موقع پر ایسی ایک پریڈ کی وجہ سے ہونے والے نسل پرستانہ واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

پولینڈ میں یوم آزادی کی تقریبات منائی جانا ہیں تاہم اب وارسا میں قوم پرست افراد کے مارچ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔میئر ہانا گرونکیویچز والٹز نے کہاکہ اپنی آزادی واپس حاصل کرنے کی سوویں سال گرہ کی تقریبات منانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ وارسا پہلے ہی جارحانہ قوم پرستی سے متاثر ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مارچ کے حوالے سے سلامتی کے خدشات نے بھی انہیں اس فیصلے پر مجبور کیا۔اس سے قبل پولستانی قوم پرستوں اور انتہائی دائیں بازو کی تنظیموں نے کہا تھا کہ وہ رواں برس یوم آزادی کے موقع پر ایک بڑا مارچ کریں گے، جس میں ایک لاکھ تا ڈھائی لاکھ افراد شریک ہوں گے۔قوم پرستوں نے گزشتہ برس یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر بھی وارسا کی سڑکوں پر مارچ کیا تھا، جس میں قریب ساٹھ ہزار افراد شریک ہوئے تھے۔ اس مارچ میں نسل پرستانہ نعروں کے علاوہ مسلم مخالف بینرز بھی شامل کیے گئے تھے، جس پر بین الاقوامی برداری کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔اتوار کے روز پولینڈ اپنی آزادی کے سوویں سال گرہ منا رہا ہے۔ پولینڈ کی سرزمین 1918 تک مختلف سلطنتوں میں تقسیم رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…