امریکی وزیر دفاع کو اْن کے عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے : ٹرمپ کاعندیہ

15  اکتوبر‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وزیر دفاع جم میٹس کو بھی اْن کے عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ اْنہیں اس بات کی کوئی خبر نہیں کہ جم میٹس عہدہ

چھوڑنے والے ہیں۔ تاہم اْنہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے والے ہوں۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ سچ جاننا چاہتے ہیں تو اْن کے خیال میں جم میٹس بڑی حد تک ڈیموکریٹک پارٹی کی ذہنیت رکھتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ میرین کور کے ریٹائرڈ جنرل جم میٹس اچھے انسان ہیں اور اْن کا میٹس کے ساتھ تعلق بہت اچھا رہا ہے۔ تاہم وہ عہدے سے الگ ہو سکتے ہیں کیونکہ ہر کسی کو کسی نہ کسی وقت عہدہ چھوڑنا ہوتا ہے۔ امریکہ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب بھی اْن کی انتظامیہ میں بعض ایسے عہدیدار موجود ہیں جن کے بارے میں وہ پرجوش نہیں ہیں۔ اْنہوں نے اکثر اٹارنی جنرل جیف سیشنز پر تنقید کی مگر اْنہوں نے اب تک اْنہیں عہدے سے نہیں ہٹایا ہے۔ جیف سیشنز 2016 کے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ ا?یا امریکہ کے صدر کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تحقیقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تھی۔تاہم صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں موجود کسی اختلاف کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اْنہیں ’جعلی خبریں ‘ قرر دیا اور کہا کہ اپنی انتظامیہ میں رد وبدل کرنے کا اْنہیں پورا اختیار حاصل ہے اور اْن کی فہرست میں مزید ایسے لوگ موجود ہیں جو اْن کی انتظامیہ کا حصہ بن کر بہترین کام کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…