اس واقعے میں سعودی عرب کا ہاتھ ہوا توسزا ناگزیر ہوگی ٗشاہ سلمان پر تنقید کے بعدٹرمپ پھر سعودی عرب پر برہم، انتہائی تشویشناک اعلان کردیا

13  اکتوبر‬‮  2018

واشنگٹن/ریاض(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی میں سعودی عرب کا ہاتھ ہوا تو سزا ناگزیر ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،

سعودی حکام نے گمشدگی میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے تاہم اگر سعودی عرب گمشدگی میں ملوث پایا گیا تو سزاؤں کے مختلف آپشنز موجود ہیں۔دوسری جانب سعودی وزیر داخلہ شہزادہ سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق سعودی حکومت کے خلاف الزامات کی مذمت کی ہے۔سعودی وزیر داخلہ نے کہا کہ میڈیا کے مختلف ذرائع پر گمراہ کن مہم اور جھوٹی خبریں منظم پروپیگنڈے کا حصہ ہیں اور ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔سعودی وزیرداخلہ شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے کہا کہ صحافی کی گمشدگی میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا آیا ہے اور ترک حکام کی جانب سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی کے قیام کی منظوری کو سراہتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول کے سعودی قونصل خانے سے لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ ترک پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ سعودی صحافی کو قتل کردیا گیا ہے تاہم سعودی قونصل خانے نے ترک پولیس کے الزام کو مسترد کیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی سعودی عرب سے مطالبہ کیا تھا کہ مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی کے قونصل خانہ چھوڑنے کے شواہد پیش کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…