فلوریڈا :طوفان مائیکل سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی،ایمرجنسی نافذ

12  اکتوبر‬‮  2018

فلوریڈا(انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان مائیکل کے باعث ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی، فلوریڈا کی ساحلی آبادی پر ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، چڑیا گھر کو بھی طوفان سے نقصان پہنچا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں سمندری طوفان مائیکل کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی فلوریڈا میں ہوئی جہاں شمال مغربی ساحلی علاقے پر ہر جانب تباہی کے مناظر ہیں، دو سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے راستے

میں آنے والی ہر شے کو اڑا کر رکھ دیا، سڑکیں ٹوٹ گئیں، جارجیا اور فلوریڈا کا خوبصورت ساحل اجاڑ بستی کا منظر پیش کر رہا ہے۔فلوریڈا کے چڑیا گھر میں جانوروں کے پنجروں کو بھی نقصان پہنچا، کئی درخت گر گئے، فلوریڈا کے گورنر رک سکوٹ نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، طوفان سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، نو لاکھ گھروں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔فلوریڈا کے حکام کا کہنا تھا کہ طوفان کے باعث متاثرہ 6 ہزار 700 افراد نے 54 شیلٹرز میں پناہ لی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…