پاکستان کی عسکری طاقت میں بے پناہ اضافہ، چین نے ایسے اعلیٰ ترین ہتھیار دینے کا اعلان کردیا کہ امریکہ اوربھارت ہاتھ ملتے رہ گئے

9  اکتوبر‬‮  2018

بیجنگ( آن لائن ) چین پاکستان کو اڑتالیس اعلیٰ ترین فوجی ڈرونز فروخت کریگا ۔ چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ونگ لونگ ٹو مہنگا سٹرائیک اور ملٹی رول پائیدار جاسوسی طیاروں کا یہ نظام جینگدر واٹر کرافٹ انڈسٹریل کمپنی کا تیار کردہ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون طیارے مشترکہ طور پر بھی تیار کئے جائینگے ،چینی ڈرونز کی خریداری کے معاہدے کا اعلان پاکستان ائرفورس کی شیر دل ایرو بیٹک ٹیم اپنے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ پر پہلے ہی کرچکی ہے ،تاہم رپورٹ کے مطابق ابھی اس معاہدے کی قیمت کی لاگت اس کے طے پانے کے وقت یا اس کی فراہمی کی تاریخ بارے کچھ واضح نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ائر فورس اکیڈمی ایرو بیٹکس ٹیم اپنے اعلان میں یہ بھی کہہ چکی ہے کہ مستقبل میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کی شیگندو وائر کرافٹ انڈسٹریل کمپنی مشترکہ طور پر ڈونز تیار کرینگے ۔ رپورٹ کے مطابق شیگندو ائر کرافٹ انڈسٹریل گروپ نے بھی ابھی معاہدے کی تصدیق نہیں کی ۔ رپورٹ کے مطابق چین کے ایک فوجی ماہر زہونگ پنگ کا کہنا ہے کہ اگر اس معاہدے کی تصدیق ہوجاتی ہے تو چین کی ڈرونز برآمد کرنے کا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دیگا اور پاکستان کی ڈرون کی ضروریات کو بخوبی پورا کریگا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…