استنبول سفارتخانے میں صحافی کی گمشدگی کاڈرامہ ہمیں بدنام کرنے کے لیے رچایاگیا،سعودیہ

8  اکتوبر‬‮  2018

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان میں سعودی عرب کے قائم مقام سفیر ولید بخاری نے ترکی میں سینیر صحافی جمال خاشقجی کی پراسرار گم شدگی کو غیرملکی انٹیلی جنس اداروں کی منظم چال اور سعودی عرب کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پرپوسٹ ایک بیان میں ولید بخاری نے کہا کہ جمال خاشقجی کے ترکی میں لاپتا ہونے کو سوشل میڈیا کے فورمز پر غیرمعمولی پذیرائی دی گئی۔ یہ محض ایک ڈرامہ ہے جس کے پیچھے انٹیلی جنس اداروں کی چالیں اور سعودی عرب

کی شہرت کو داغ دار کرنے کی مکروہ کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاشقجی کے قتل کے بارے میں بیان دینے والے اخوان المسلمون کی فکر کے لوگ ہیں جو سعودی عرب کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے صحافی اور کالم نگار جمال خاشقجی گذشتہ منگل کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جانے کے بعد سے غائب ہیں۔ ترک حکام نے دعویٰ کیا کہ انہیں قونصل خانے میں بلا کر قتل کردیا گیا ہے تاہم سعودی عرب نے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…