اللہ کی مہربانی سے ہم امریکی پابندیوں کو شکست دیں گے : ایرانی سپریم لیڈر

5  اکتوبر‬‮  2018

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نیاعتراف کیا ہے کہ امریکا کے دباؤ اور اقتصادی مسائل کے پیش نظر ایرانی عوام اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے تہران میں بسیج ملیشیا اور پاسداران انقلاب ایران کے ہزاروں اہلکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔خامنہ ای نے کہاکہ قوم ، خطے اور دنیا کی صورت حال حساس ہے۔ بالخصوص ایران کے عوام کے لیے صورت حال بہت ہی نازک ہے اور یہ اس لحاظ

سے حساس اور نازک ہے کہ ایک طرف تو ہمیں استعماری امریکا کے سیاست دانوں اور طاغوتی طاقتوں کی غوغا آرائی کا سامنا ہے ، دوسری جانب قوم کو درپیش اقتصادی مسائل ہیں اور ملک کے کمزور طبقے کے ایک بڑے حصے کا معیار زندگی پست تر ہوتاجارہا ہے۔انکا کا کہنا تھا کہ ایران کو جوابی تھپڑ رسید کرنا چاہیے اور پابندیوں کو شکست دے کر امریکا کو شکست سے دوچار کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے ہم پابندیوں کو شکست دیں گے اور یہ شکست امریکا کی بھی ہار ہوگی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…