جرمنی کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، ترک صدرطیب ایردوآن

30  ستمبر‬‮  2018

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا دورہ جرمنی انتہائی کامیاب رہا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بتایاکہ جرمنی کا دورہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے۔جرمنی میں متنازعہ شخصیت تصور کیے جانے والے ترک صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ انہوں نے جرمن رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں نسل پرستی اور اجانب دشمنی

کے خاتمے کے کی خاطر مذاکرات بھی کیے۔ یہ امر اہم ہے کہ جرمنی میں ترک باشندوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے، جو جرمنی میں مسلمان کمیونٹی کا ایک بڑا حصہ بھی ہے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس دورے کے دوران جرمن رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں جرمن اور ترک تعلقات میں مضبوطی اور بہتری کا باعث بنیں گی۔ حالیہ عرصے میں کئی اختلافی معلامات کی وجہ سے جرمنی اور ترکی میں کشیدگی میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ترک صدر ایردوآن نے جرمنی میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران جرمن تجارتی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں، جس کا مقصد ترکی میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے دہرایا کہ جرمنی اور ترکی کو حالیہ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مشترکہ مفاد کے امور پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔ مبصرین کے خیال میں اس مخصوص وقت میں ایردوآن کا دورہ جرمنی دونوں ممالک کے مابین کشیدہ تعلقات میں بہتری کی طرف سے قدم ثابت ہو سکتا ہے۔دوسری طرف ایردوآن کے دورہ جرمنی کے موقع پر کئی احتجاجی مظاہروں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ برلن کے علاوہ کولون شہر میں بھی مختلف تنظیموں نے ریلیوں کا اہتمام کیا۔ یہ مظاہرین ترکی میں آزادی اظہار پر پابندیوں اور ’مطلق العنان طرز حکومت‘ کے خلاف احتجاج کرتے نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…