اسرائیل سے تعلقات کی باتیں پرپیگنڈہ ہیں،سعودی وزیرخارجہ کی تردید

28  ستمبر‬‮  2018

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک )سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا مْلک ایران اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو یمن پر تسلط جمانے کی ہرگزاجازت نہیں دے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک گفتگومیں امریکا میں اپنے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اپنی جنوبی سرحد پر حزب اللہ اور ایران کے بڑھتے اثرو نفوذ کو ختم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے حوثیوں پر یمن کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے اور عالمی ادارہ صحت کے قافلوں کو لوٹنے کا الزام عاید

کیا۔ عادل الجبیر نے کہا کہ حوثیوں نے 17 معاہدے کئے مگر ان میں سے ایک معاہدے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کا فوجی نہیں بلکہ سیاسی حل ہی زیادہ مناسب ہے۔ حوثیوں کو یمن میں سیاسی عمل میں حصہ لینے کا حق ہے مگرانہیں پورے یمن پر اپنا تسلط جمانے کا کوئی حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی کا مقصد حوثیوں کو بات چیت پرمجبور کرنا ہے۔شام کے بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ شام کی صورت حال انتہائی سنگین ہے۔ کسی نئے انسانی المیے کے رونما ہونے سے قبل شام کی جنگ ختم کی جانی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…