فلسطین ، اسرائیل تنازع کا دو ریاستی حل زیادہ مشکل بنا دیا گیا : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

26  ستمبر‬‮  2018

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری محاذ ارائی اور تنازع نے مسئلے کا دو ریاستی حل اور بھی مشکل ہوگیا ہے۔ عالمی قوانین کی عمل داری نہ ہونے کے نتیجے میں افراتفری پھیلنے اور عالمی نظام ناکامی سے دوچار ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل اسمبلی کے

اجلاس سے خطاب میں گوٹیرس کاکہنا تھا کہ آج دنیا کی قیادت یہاں جمع ہے۔ میں عالمی قیادت کو خبردار کرتا ہوں کہ ممالک اور بین الاقوامی قوانین کے درمیان اعتماد تباہی کے دھانے پر ہے۔ دور حاضر میں ممالک کے باہمی تعلقات زیادہ پیچیدہ ہوگئے ہیں۔یو این سیکرٹری جنرل کے خطاب کے وقت 193 ممالک کے مندوبین موجود تھے۔ گوٹیرس کے خطاب کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کسی ملک کا نام لیے بغیر دنیا میں جاری لڑائیوں کی طرف اشارہ کیا۔ سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اس طرف اشارہ کررہے ہیں کہ دنیا اثرونفوذ کے مختلف بلاکوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ اس تقسیم میں بڑی قوتیں ایک دوسرے خلاف صف آرا ہوسکتی ہیں۔انہوں نے امریکا کی بعض پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی معاہدوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ایران کے جوہری معاہدے سے علاحدگی اختیار کی، پیرس کے ماحولیاتی سمجھوتے کا بائیکاٹ کیا، فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی’اونروا‘ کی امداد بند کی۔ اور امریکا کی بعض پالیسیوں نے چین اور روس کو عالمی نظام کے لیے اپنے ویڑن کے نفاذ کی حوصلہ افزائی کاموقع دیا جس میں انسانی حقوق کو دوسرے درجے پر رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر شام، یمن اور دنیا کے دوسرے خطوں میں جنگ ختم کراسکتے تھے مگر ایسا نہیں ہوسکا۔ روہنگیا کے مظلوم مسلمان مسلسل امن اور انصاف مانگ رہیہیں۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دو ریاستی حل کو مزید پیچیدہ بنا دیا گیا جب کہ جوہری جنگ کے خطرات بھی کم نہیں ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…