امریکہ نے بھارت کودہشت گردی سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک قراردیدیا،بھارت میں ہونیوالی 53فیصد دہشت گردی میں کون ملوث ہے؟حیرت انگیز انکشافات

22  ستمبر‬‮  2018

نئی دہلی(آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں بھارت دہشتگرد حملوں سے متاثر ہونے والا تیسرا ملک ہے جبکہ دوسرے ممالک عراق اور افغانستان ہیں،بھارت میں 53فیصد دہشت گردی ماؤ باغی کرتے ہیں،بھارت میں ایک سال کے دوران دہشت گردی میں 24فیصد اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں بھارت دہشتگرد حملوں سے متاثر ہونے والا تیسرا ملک ہے جبکہ دوسرے ممالک عراق اور افغانستان ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں جو بھی دہشتگرد حملے ہوتے ہیں ان میں 53فیصد حملے ماؤ باغی کرتے ہیں اور یہ گروپ طالبان اور الشباب کے بعد چوتھا بڑا اورسب سے خطرناک دہشتگرد گروپ ہے۔2015تک پاکستان دنیا میں دہشتگرد حملوں سے متاثرہ تیسرا ملک تھا۔ اس فہرست میں بھارت کا نام مسلسل دوسرے سال لیا گیا۔2017کے دہشتگرد حملوں میں کشمیر میں خاص طور پر اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ تقریبا24فیصد ہے۔ ان حملوں میں مرنے والوں کی تعداد میں 89فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال ہندوستان بھر میں دہشتگردی کے 860واقعات پیش آئے جس میں سے صرف 25فیصد جموں و کشمیر میں ہوئے۔ ادھربھارتی حکام کا کہناہے کہ پاکستان اوربھارت میں ہونے والی دہشتگردی میں بڑا بھاری فرق ہے کیونکہ سارے حملوں کا ذمہ دار پاکستان ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان میں حملے دہشتگرد گروپ کرتے ہیں جس کی خود پاکستان کئی عشروں تک حمایت کرتا رہا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں بھارت دہشتگرد حملوں سے متاثر ہونے والا تیسرا ملک ہے جبکہ دوسرے ممالک عراق اور افغانستان ہیں،بھارت میں 53فیصد دہشت گردی ماؤ باغی کرتے ہیں،بھارت میں ایک سال کے دوران دہشت گردی میں 24فیصد اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…