یونان سے رضاکارانہ طورپر 17000پاکستانی وطن واپس لوٹ گئے

12  اگست‬‮  2018

ایتھنز(انٹرنیشنل ڈیسک)یونانی پولیس نے بتایا ہے کہ یونان سے رضاکارانہ طورپر 17000پاکستانی وطن واپس لوٹ گئے اور ان میں سے تین ہزار کے قریب تارکین وطن نے پاکستان واپسی کے بعد اپنے اپنے کاروبار بھی کامیابی سے شروع کر لیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں یونانی پولیس نے بتایاکہ رواں برس کے آغاز سے لے کر اب تک آٹھ ہزار سے زائد تارکین وطن

یونان سے واپس اپنے اپنے وطنوں کی جانب لوٹ گئے جن میں سے اکثریت پاکستانی شہریوں کی تھی۔یونانی پولیس نے بتایا کہ صرف جولائی کے ایک مہینے کے دوران یونان سے اپنے وطنوں کے جانب لوٹنے والے تارکین وطن کی تعداد 841 تھی۔ جولائی میں واپس جانے والے افراد کی اکثریت کا تعلق پاکستان، عراق اور البانیا سے تھا۔ یونانی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھاکہ ان میں سے زیادہ تر تارکین وطن ایسے تھے جنہیں معلوم تھا کہ انہیں یورپی یونین کے رکن ممالک میں سیاسی پناہ نہیں مل سکتی، اس لیے وہ خود ہی رضاکارانہ طور پر واپس چلے گئے۔منصوبے کے آغاز سے لے کر جولائی سن 2018 تک اس منصوبے کے تحت وطن لوٹنے والے غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد 43119 بنتی ہے۔ ان میں سے سب سے زیادہ تعداد پاکستانی شہریوں کی تھی۔ ادارے کے مطابق اب تک سترہ ہزار سے زائد پاکستانی شہری اپنے ملک واپس لوٹ چکے ہیں اور ان میں سے تین ہزار کے قریب تارکین وطن نے پاکستان واپسی کے بعد اپنے اپنے کاروبار بھی کامیابی سے شروع کر لیے تھے۔رضاکارانہ وطن لوٹنے والے افغان شہریوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار رہی جب کہ چار ہزار سے زائد عراقی شہری بھی بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے اس منصوبے کے تحت وطن واپس لوٹے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…