امریکا دھوکے باز ہے، اس پراعتبار نہ کریں،ایران کا شمالی کوریا کو مشورہ

9  اگست‬‮  2018

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ دھوکے باز امریکیوں پر اعتبار نہ کرے۔ امریکا نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ نے تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں روحانی نے شمالی کوریا کو مشورہ دیا کہ وہ امریکا پر اعتبار نہ کرے۔

کیونکہ امریکا نے ہمیشہ مصالحت کی آڑ میں پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔شمالی کوریا کے مردآہن کیم یونگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سنگاپور میں تاریخی ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے کسی سینئر عہدیدار کا یہ ایران کا پہلا دورہ ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ایک عشرے کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے میں شمالی کوریا اور ایران مشترکہ اہداف کے مطابق ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علاحدگی کیامریکی فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکا نے خود کو ناقابل اعتبار ثابت کیا ، امریکا نے عالمی برادری اور ایران کے ساتھ طے پایا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔دوسری جانب شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ نے امریکا کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے انہیں مستردکردیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…