صدارتی الیکشن کے دوران میری انتخابی مہم کی جاسوسی کی گئی،ٹرمپ

23  جولائی  2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ 2016ء کو امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران میری انتخابی مہم کی زیادہ سے زیادہ جاسوسی کی کوشش کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی بعض ٹویٹس میں امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم کے مشیر کارٹر بیڈگ سے متعلق دستاویزات میں واضح کیا گیا ہے کہ وزارت انصاف

اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عدالتوں کو گمراہ کیا تھا۔ادھرامریکی وفاقی تحقیقات ادارے نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق مشیر اور ان کے قریبی ساتھی بیڈگ کے بارے میں دستاویزات جاری کیں اور یہ کہا کہ بیڈگ نے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے روس کے ساتھ ساز باز کیا تھا۔دوسری طرف کارٹر بیڈگ نے روسی ایجنٹ ہونے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی جرم کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں شکست خوردہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنتن اور ڈیموکریٹس کی نیشنل کمیٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے لکھا کہ لگتا ہے کہ صدارتی انتخابات سے قبل میری انتخابی مہم کی زیادہ سے زیادہ جاسوسی کی گئی تھی۔ ھیلری کلنٹن کو سیاسی فایدہ پہنچانے کے لیے میر انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کی جاتی رہی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ری پبلیکن پارٹی سیوابستہ لوگ اب یقین کرنے لگے ہیں کہ ہمارے ساتھ غیرآئینی دھوکہ دہی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…