برطانوی شہزادے چارلس اور ولیم کا ٹرمپ سے ملنے سے انکار

16  جون‬‮  2018

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شہزادہ چارلس اور ولیم نے ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا۔برطانیہ کے شاہی خاندان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اس بات کا عملی مظاہرہ امریکی صدر کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران دیکھنے میں آیاجب شہزادہ چارلس اور ان کے صاحبزادے شہزادہ ولیم نے ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا۔برطانوی اخبار کے مطابق شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے انکار کے بعد ملکہ برطانیہ کو

امریکی صدر سے اکیلے ہی ملاقات کرنا پڑی۔اخبارکے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جب ملکہ کے ساتھ شاہی خاندان کا کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔ امریکی صدرکے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے روایات کے مطابق ملکہ کی تعظیم میں جھک کر آداب نہیں کیا۔اس کے علاوہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے ہوئے ایک ویڈیوبھی سامنے آئی تھی جس میں ٹرمپ نے ملکہ کو کنفیوژڈ کردیاتھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…