ایران خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں بند کرے: نیٹو

12  جولائی  2018

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم ’نیٹو‘ نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں ایران کی بڑھتی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تہران پر زور دیا کہ وہ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں بند کرے۔ برسلز میں ہونے والے ’نیٹو‘ کے سربراہ اجلاس میں ایران کی مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیداکرنے کی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اس موقع پر جاری ایک بیان میں ایران کے میزائل پروگرام اور آئے روز میزائل تجربات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔’نیٹو‘ اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفاعی اہداف کے لیے حصول کے لیے ضروری اخراجات کا پابند ہے۔ ’نیٹو‘ کو ایران، روس اور شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر بھی گہری تشویش ہے۔’نیٹو‘ ممالک کی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’نیٹو‘ ممالک دفاع کے لیے بہت کم پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ ان کے اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا گیا کہ نیٹو کے رکن ممالک اخراجات کے مشترکہ توازن کو برقرار رکھنے اور اتحاد کی رکنیت کے تمام تقاضے پورے کر رہے ہیں۔’نیٹو‘ میں شامل رکن ممالک نے عالمی امن وسلامتی پر اثر انداز ہونے کی روسی کوششوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس سابق برطانوی جاسوس سیرگی اسکریپال پر مہلک اعصابی گیس کے حملے میں قصور وار ہے۔ اتحاد نے مقدونیا سے نیٹو میں شمولیت کے لیے دوبارہ مذاکرات پر زور دیا۔ادھر وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مجموعی سالانہ پیداوار کا 4 فیصد دفاعی اخراجات پرصرف کریں۔ نیٹو کی طرف سے دفاعی اخراجات کے لیے سنہ 2024ء تک اپنی پیداوار کا محض 2 فیصد خرچ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…