بھارت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کردیئے،معاہدے کے تحت کون سے خطرناک ترین ہتھیار فراہم کئے جائیں گے؟پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

26  جون‬‮  2018

نئی دہلی، یروشلم (آن لائن)بھارتی حکومت اپنے دیرینہ دوست اسرائیل سے 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے سے 4 ہزار 5 سو اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل خرید رہی ہے۔ بھارتی اور اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس ضمن میں تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے جبکہ وزیرِاعظم نریندر مودی کی جانب سے حتمی منظوری کا انتظار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکریٹری دفاع کے دورہ نئی دہلی کے دوران اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔اسرائیلی میزائل اسپائیک کی بھارتی فوج میں شمولیت کی کوششوں کو

نئی دہلی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔ ابتدا میں اسرائیلی کمپنی رافیل نے بھارت سے 8 ہزار اسپائیک اے ٹی جی ایمز فروخت کرنے کا معاہدہ کیا جس میں سے 3 ہزار میزائل بھارت میں ہی تیار کرنے تھے۔بعدِ ازاں اس معاہدے کا دوبارہ جائزہ لیا گیا جس کے مطابق صرف 4 ہزار 5 سو میزائل بھارت کو فروخت کیے جائیں گے، جبکہ ان کی ایک مختصر تعداد بھارت میں تیار کی جائے گی۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے نئی دہلی کا دورہ کیا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں اہم معاہدے دیکھنے میں آئے تھے۔اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نیتن یاہو کے بھارتی دورے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ آپ کا بھارت میں دورہ تاریخی اور خاص ہے، اس سے دونوں ممالک کی دوستی مزید گہری ہوگی‘۔یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور وہ تل ابیب کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیرِاعظم بن گئے تھے۔اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی، صنعت اور دفاع سے متعلق متعدد معاہدے کیے گئے تھے۔۔()



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…