امریکی سپریم کورٹ نے مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے حق میں فیصلہ سنادیا،اب 7ممالک کے افراد امریکہ میں داخل نہیں ہوسکیں گے، تفصیلات جاری

26  جون‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے حق میں فیصلہ دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور یمن کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی جسے سپریم کورٹ کے ماتحت اپیلیٹ کورٹ نے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم کردیا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس نے ابتدائی طور پر سفری پابندی کو جزوی طور پر بحال کیا تھا ٗاب امریکی سپریم کورٹ نے

صدر ٹرمپ کے مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ٗ9 ججر پر مشتمل بینچ کے 5 ججز پابندی برقرار رکھنے کے حق میں جبکہ 4 نے اس کی مخالفت کی۔عدالت نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے خلاف فیصلہ سنادیاامریکی چیف جسٹس جان رابرٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ امریکی امیگریشن قوانین کے تحت صدر کے پاس سفری پابندیوں کا صوابدیدی اختیار موجود ہے لہٰذا ان کا یہ اقدام غیر آئینی نہیں۔عدالت نے فیصلے میں مذہبی بنیادوں پر سفری پابندیوں کے دعووں کو مسترد کیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ میں اس مقدمے پر 16 ماہ تک دلائل کا سلسلہ جاری رہا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سفری پابندی کے مطابق مسلم اکثریتی ممالک ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور یمن سے تعلق رکھنے والے مہاجرین اور ویزا رکھنے والے افراد امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔اس پابندی کا اطلاق شمالی کوریا اور وینزویلا کے شہریوں پر بھی ہوگا تاہم اس پابندی کے جن حصوں کو چیلنج کیا گیا تھا اس میں ان دونوں ممالک پر پابندی کا معاملہ شامل نہیں تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 28 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو ا?رڈر کے ذریعے ایران، عراق، شام، لیبیا،

صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں پر امریکا میں داخلے کے حوالے سے سفری پابندیاں عائد کردی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ان متنازع احکامات کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے، جس کے بعد امریکا کی وفاقی عدالت نے 2 ریاستوں کی درخواست پر صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو معطل کردیا تھا، جن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…