سعودی ولی عہد اور اسرائیلی وزیر اعظم مابین اردن کے شاہی پیلس میں خفیہ ملاقات،حیرت انگیز پیش رفت،چونکا دینے والے انکشافات

26  جون‬‮  2018

مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد اور اسرائیلی وزیر اعظم مابین اردن کے شاہی پیلس میں خفیہ ملاقات وقوع پذیر ہوئی، اردنی شاہ عبداللہ دوئم نے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا، سفارتی روابط نہ ہونے کے باوجود دونوں ممالک مابین خفیہ روابط ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی روزنامہ ماریو کے حوالے سے کہا ہے کہ

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے اردن میں خفیہ ملاقات کی۔اسرائیل کے روزنامہ ماریو میں شائع شدہ خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ نیتان یاہو اور سلمان کے درمیان اردن کے دارالحکومت عمان کے شاہی پیلس میں ملاقات ہوئی۔مذاکرات ، وائٹ ہاوس کے مشیر اول جیرڈ کشنر اور امریکہ کے مشرق وسطی کے سفیر جیسن گرین بلاٹ کے گذشتہ ہفتے دورہ عمان کے دوران کئے گئے۔خبر کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا۔خبر میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں تاہم یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان خفیہ رابطہ موجود ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے امریکہ میں ‘دی اٹلانٹک ‘ جریدے کے لئے اپنے انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی زمین کا مالک بننے کا حق حاصل ہے لیکن امن سمجھوتے کا طے پانا ضروری ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…