امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے قانون کی حکمرانی سے متعلق رینکنگ رپورٹ جاری کردی، پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن

24  جون‬‮  2018

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ میں افغانستان کی صورتحال پاکستان سے بہتر ہے۔امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے قانون کی حکمرانی سے متعلق رینکنگ رپورٹ جاری کی ہے ٗرینکنگ 1 لاکھ 10 ہزار گھروں کے سروے کے بعد جاری کی گئی اور 113 ممالک میں 3 ہزار ماہرین نے سروے کیا، قانون کی حکمرانی کو 8 نکات پر طے کیا گیا ٗ

رینکنگ حکومتی اختیارت، کرپشن کا خاتمہ، شفاف حکمرانی، بنیادی حقوق، احتساب، عوام کے جان و مال کا تحفظ، دیوانی او فوجداری انصاف کے پیمانوں پر کی گئی۔رپورٹ کے مطابق قانون کی حکمرانی میں 113 میں سے پہلے 50 ممالک میں کوئی جنوبی ایشائی ملک شامل نہیں ٗ اس حوالے سے پاکستان کا 105 واں نمبرہے، قانون کی حکمرانی میں ڈنمارک پہلے، ناروے دوسرے اور فن لینڈ تیسرے نمبر ہے، قانون کی حکمرانی میں امریکا 19ویں، نیپال 58، سری لنکا کا 59 واں، بھارت کا 62 واں، چین 75 ویں اور افغانستان کا 111واں نمبر ہے۔رپورٹ کے مطابق کرپشن کی عدم موجودگی میں پاکستان کا 99 واں نمبر ہے، اوپن گورنمنٹ، حکومتی شفافیت میں پاکستان 80ویں، بنیادی حقوق میں 100واں جب کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں پاکستان سب سے آخر 113 ویں نمبر پر ہے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ میں افغانستان کی صورتحال پاکستان سے بہتر ہے، ریگولیٹری احتساب میں پاکستان کا 105 واں نمبر ہے ٗ دیوانی مقدمات میں انصاف پر پاکستان 107 اور فوجداری مقدمات میں 81 واں نمبر ہے۔ ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ میں افغانستان کی صورتحال پاکستان سے بہتر ہے۔امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے قانون کی حکمرانی سے متعلق رینکنگ رپورٹ جاری کی ہے ٗرینکنگ 1 لاکھ 10 ہزار گھروں کے سروے کے بعد جاری کی گئی اور 113 ممالک میں 3 ہزار ماہرین نے سروے کیا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…