خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے یمن اوربرطانیہ کا عالمی ایلچی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق

23  جون‬‮  2018

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے خبردارکیا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کا حوثی ملیشیا کے قبضیمیں رہنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے وزیر برائے امور مشرق وسطیٰ الیسٹر پیرٹ سے ٹیلفیون پر بات چیت میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کو الحدیدہ بندرگاہ کے راستے ایران میزائل اور اسلحہ پہنچا رہا ہے۔

اگر یہ بندرگاہ بدستور حوثیوں کے قبضے میں رہتی ہے تو اس کے نتیجے میں نہ صرف پورا خطہ عدم استحکام کا شکار رہے گا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ باب المندب بندرگاہ اور بحر الاحمر میں جہاز رانی کو حوثیوں کی طرف سے لاحق خطرات پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔الیمانی نے کہا کہ یمنی حکومت نے عرب اتحاد کے ساتھ مل کر حوثی باغیوں کو الحدیدہ کا کنٹرول حکومت کے حوالے کرنے اور لڑائی سے گریز کا مشورہ دیا مگر حوثیوں کی جانب سے جواب میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا۔ حوثی باغی قومی املاک کو کوڑیوں کے بھاؤ بلیک مارکیٹ میں فروخت کرکے اپنے جنگی اخراجات پورے کررہے ہیں۔یمن کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں شاہ سلمان ریلیف مرکز، اماراتی ہلال احمر اور دیگر امدادی ادارے مسلسل امدادی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیر نے یمنی وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ یمن میں جاری خانہ جنگی میں ان کی حکومت صدر عبد ربہ منصور ھادی کی قیادت میں قائم آئینی حکومت کے ساتھ ہے۔ الیسٹر پیرٹ کا کہنا تھا کہ ہم الحدیدہ میں جاری لڑائی کو پرامن طریقے سے ختم کرنے کے خوہاں ہیں۔ دونوں وزراء نے یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…