امریکہ زمین کے بعد خلا پر حاکمیت کا خواہشمند

19  جون‬‮  2018

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ زمینی حاکمیت کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی حاکمیت کا خواہش مند ہے، امریکی صدر نے چاند، مریخ اور خلا پر امریکی بالادستی کیلئے خلائی فورس کی تشکیل کا اعلان کر دیا، خلائی فورس زمین کے باہر بھی ہماری بالادستی کو یقینی بنائے گی۔

چین اور روس سے پہلے خلا پر امریکی حاکمیت قائم ہونی چاہئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چاند، مریخ اور خلا پر امریکی بالادستی کے حصول کے لیے خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم خلا میں بھی قیادت کریں گے اور خلائی فورس زمین کے باہر بھی ہماری بالادستی کو یقینی بنائے گی۔وائٹ ہاس میں ایک تقریب کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘خلائی فورس’، ایئر فورس سے علیحدہ لیکن برابر کی فورس ہوگی۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ چین اور روس سے پہلے ہم خلا میں موجود ہوں گے۔تاہم امریکی صدر کے اس خیال سے ٹرمپ انتظامیہ کے اراکین کچھ متفق نظر نہیں آتے۔گزشتہ برس جب کانگریس نے پہلی مرتبہ یہ تجویز پیش کی تھی تو امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اس پر شدید تنقید کی تھی۔دوسری جانب قانون سازوں کا کہنا ہے کہ خلائی فورس راتوں رات نہیں بن سکتی اور اس کے لیے صرف اعلان کردینا کافی نہیں بلکہ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے وقت اور پیسہ اور قانون سازی کی بھی ضرورت ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا۔ایک صارف نے لکھا، ‘میرا خیال ہے کہ کسی نے بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو خلائی مخلوق کے بارے میں بتا دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب ان کا خیال ہے کہ ہمیں اسپیس فورس کی ضرورت ہے۔’

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…