سابق عراقی صدرصدام حسین کی کشتی کو پائلٹس کی آرام گاہ میں تبدیل کردیاگیا

24  مئی‬‮  2018

بغداد(این این آئی)سابق عراقی صدرصدام حسین اپنے لیے تیار کشتی میں خود کبھی سوار نہ ہوسکے تاہم اب وہ پائلٹس کی آرام گاہ میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق1981 میں تیار کی گئی کشتی کو بصرہ بریز( بصرہ) کی ہواکا نام دیا گیا تھا جس کی تزئین و آرائش دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔بیاسی میٹر طویل محل نما کشتی جس میں عالیشان بیڈروم، ڈائننگ روم، اور مہمانوں کیلیے سترہ کمرے ہیں۔

صدام حسین نے اپنے لئے تیار کروائی تھی۔ ہمیشہ عراق سے دور رہنے کے باعث صدام اس کشتی میں سوار نہ ہوسکے۔اس کشتی پرکبھی سعودی عرب کا قبضہ رہا، پھر اردن کے ہاتھ لگ گئی، عراق کو واپس ملی تو صدام حیات نہ رہے ۔حکومت اس کے خریدار کو تلاش کرنے میں ناکام رہی،گزشتہ دو سالوں سے یہ کشتی یونیورسٹی کا کردار ادا کر رہی ہے،سمندری زندگی کے بارے میں تحقیق کرنے والے یہاں آتے ہیں۔کشتی کے کیپٹن کا کہنا تھا کہ یہ صدارتی کشتی اچھی حالت میں ہے، اس کے دو انجن اور جنریٹر بلکل صحیح کام کر رہے ہیں،وقتاً فوقتاً اس کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔بصرہ کی بندرگاہ کو ایک اسٹیشن کی ضرورت ہے جہاں سمندری پائلٹ آرام کرسکیں لہذاحکام نے اسے پائلٹس کی آرام و تفریح کیلیے ہوٹل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…