’’شاہ سلمان کا تخت الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیں‘‘ سعودی شہزادے نے بغاوت کا باقاعدہ اعلان کر دیا، سعودی عرب میں ہلچل

23  مئی‬‮  2018

ڈسلڈورف (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ناراض سعودی شہزادے نے شاہی خاندان کی اہم ترین شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شاہ سلمان کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیں، سعودی شہزادے نے بغاوت کا اعلان کر دیا ہے۔ مڈل ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق پرنس خالد بن فرحان جو کہ جرمنی میں پناہ گزیں ہیں نے یہ اپیل پرنس احمد بن عبدالعزیز اور پرنس مقرن بن عبدالعزیز سے کی ہے،

اس اپیل میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’شاہ سلمان و شاہی خاندان کے غیر منطقی و غیر دانشمندانہ اقتدار کے باعث مملکت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ 2013ء میں پرنس خالد کو جرمنی نے سیاسی پناہ دی تھی اور وہ تاحال جرمنی میں ہی قیام پذیر ہیں۔ پرنس خالد نے مڈل ایسٹ آئی کو انٹرویو میں دیتے ہوئے کہا کہ اگر احمد اور مقرن اکٹھے ہوجائیں تو شاہی خاندان کے 99 فیصد افراد، سکیورٹی سروسز اور فوج ان کے پیچھے کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ کنگ سلمان کے حیات برادران میں سے سب سے بڑے ممدوح بن عبدالعزیز کے حالیہ بیانات سے بھی یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شاہی خاندان میں مجموعی طور پر بہت عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان میں بہت غصہ پایا جاتاہے، اسی معلومات کی بناء پر میں نے پرنس احمد اور پرنس مقرن جو کہ عبدالعزیز کے بیٹے ہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں سے یہ اپیل کی ہے۔ وہ اہل ہیں اور صورتحال کو بھی بہتر کر سکتے ہیں۔ پرنس خالد بن فرحان نے کہا کہ احمد بن عبدالعزیز جو کہ سابق وزیر داخلہ اور نائب وزیر داخلہ رہے ہیں کو سکیورٹی فورسز اور قبائل کے اہم حصوں کی حمایت حاصل ہے۔ شاہ سلمان نے مقرن بن عبدالعزیز کو ابتدائی طور پر ولی عہد مقرر کیا تھا لیکن بعد میں ان کی جگہ 2015ء میں محمد بن نائف کی تقرری کر دی گئی۔ بعد ازاں ان کی جگہ محمد بن سلمان کو ولی عہد بنا دیا گیا۔ ناراض شہزادے خالد بن فرحان نے بتایا کہ ان کو پولیس اور فوج میں موجود افراد کی بڑی تعداد کی طرف سے ای میلز موصول ہو رہی ہیں جن میں ان کے لیے حمایت کا اظہار کیا جا رہا ہے اور یہ کہ اسی بناء پر وہ پرنس احمد بن عبدالعزیز اور مقرن بن عبدالعزیز سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور صورتحال کو تبدیل کر دیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…