برطانوی شہزادہ ہیری کی شادی ہوگئی،میگھن مارکل کااپنے عروسی جوڑے کے ذریعے پاکستان و دیگر کامن ویلتھ ممالک کو خراج تحسین

19  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی شہزادہ ہیری اپنی دیرینہ دوست اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن نے اپنی زندگی کے اہم ترین دن پر جو عروسی لباس زیب تن کیا اس پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سمیت

تمام 53 کامن ویلتھ ممالک کے پھولوں کو دھاگے سے کشید کیا گیا تھا۔امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کا جوڑا معروف خاتون فیشن ڈیزائنر کلیئر ویٹ کیلر نے تیار کیا جو روایتی سیفد رنگ کا تھا اور لباس کے ساتھ جو گھونگھٹ تیار کیا گیا تھا اس کی لمبائی 5 میٹر تھی۔میگھن مارکل کے سر پر سجے ملکہ میری کے ہیرے کے تاج نے اس گھونگھٹ کو تھاما ہوا تھا، سامنے سے جالی دار گھونگھٹ نے میگھن کے چہرے کو ڈھکا ہوا تھا جبکہ گھونگھٹ کا پچھلا حصہ زمین پر دور تک پھیلا ہوا تھا۔میگھن مارکل نے ڈریس ڈیزائنر سے خود یہ فرمائش کی تھی کہ ان کے شادی کے جوڑے پر دولت مشترکہ کے تمام 53 ممالک اور ان کے آبائی علاقے کیلی فورنیا کے پھولوں کی نمائندگی ہونی چاہیے ٗ اس طرح میگھن مارکلے نے پاکستان سمیت دولت مشترکہ کے 53 ممالک کو اپنی شادی کے موقع پر یاد رکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔رپورٹ کے مطابق میگھن کی فرمائش پر ڈیزائنر نے 5 میٹر طویل گھونگھٹ پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سمیت دیگر کامن ویلتھ ممالک کے پھولوں کو سوئی دھاگے کے ذریعے بْننے کا بندوبست کیا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…