امریکہ، ہرطرف خون، لاشیں، ایمبولینسز، چیخ و پکار ایسا واقعہ رونما ہو گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خدا یاد آگیا

19  مئی‬‮  2018

ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی )امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ جمعہ کو سی این این کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی اسکول میں پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اور تین ہیلی کاپٹرز نے اسکول کو گھیر لیا جب کہ امدادی ادارے بھی پہنچے بعدازاں لاشوں اور زخمیوں کی منتقلی شروع کردی۔ حکام کے مطابق فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے کلاس سے باہر دوڑ لگادی اور الارم بجادیا جس پر پورے اسکول سے طلبا اور اساتذہ جان بچا کر باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ بعدازاں پولیس نے باہر آنے والے تمام طلبا کو اسکول کے باہر جمع کرکے ان کے بیگ چیک کیے جیسا کہ اوپر تصویر میں نظر آرہا ہے۔اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کرس رچرڈ سن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ سانتا فی ہائی اسکول کے طالب علم عینی شاہد کے مطابق آرٹ کی کلاس جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص چلتا ہو ا اندر داخل ہوا اور اس نے اچانک فائرنگ کردی، ایک لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی، حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی۔ قریبی واقع اسپتال کے ترجمان نے اسکول سے زخمی افراد کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم ترجمان نے زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”واقعہ کی ابتدائی رپورٹس تشویشناک ہیں، خدا ہم پر رحم کرے “۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے فلوریڈا کے ہی ایک سکول میں فائرنگ سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…