عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا بھائی کھل کر مسلمانوں کے خلاف میدان میں آگیا، ایسا اعلان کردیا کہ جان کر عمران خان کو بھی میئر لندن انتخابات میں صادق خان کیخلاف اس کی حمایت کرنے پر بیحد افسوس ہوگا

17  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے بھائی کا صیہونی چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے اوراس نے امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل ہوتے ہی اپنا اصل روپ دکھانا شروع کردیاہے۔زیک گولڈ سمتھ نے فلسطینیوں کے قتل عام پر الٹا اسرائیل کو ذمہ دار قرار دینے کے اس نسل کشی کا ذمہ دار مظلوم فلسطینیوں کو قرار دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ ۔پیر کے روز امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا گیا جس پر فلسطینیوں کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ صیہونی دہشتگرد فورسز نے انتہائی بے دردی کے ساتھ نہتے مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور ایک ہی دن میں 54 سے زائد شہریوں کو شہید اور 2 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا۔ فلسطینیوں پر ہونے والے اس ظلم کی ہر جانب سے مذمت کی گئی مگر ضمیر فروش کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس قتل عام کو جائز قرار دینے کیلئے شرمناک توجیہات پیش کر رہے ہیں جن میں اب زیک گولڈ سمتھ بھی شامل ہو گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں زیک گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ ’’حماس کے وزیر اعظم نے کہا ہے : ہم بارڈر ختم کردیں گے اور ان کے جسم چیر کر ان کے دل نکال لیں گے، حماس کا وزیر اعظم احتجاج کو اس نظر سے دیکھتا ہے جبکہ ہمارے بعض ارکان پارلیمنٹ بھی اسے گاندھی کی طرح کی بھوک ہڑتال سے تشبیہہ دے رہے ہیں لیکن اس سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ یہ معاملہ اتنا بھی سیدھا نہیں ہے‘‘۔خیال رہے کہ زیک گولڈ سمتھ وہی شخص ہے جس کی عمران خان نے میئر لندن کے انتخابات میں پاکستانی نژاد صادق خان کے خلاف حمایت کی تھی۔ زیک گولڈ سمتھ نے ٹویٹر پر لگاتار فلسطینیوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر رکھا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے ہیں اور زیک گولڈ سمتھ کو ضمیر فروش اور صیہونیت کی راہ پر گامزن انسانیت دشمن قرار دیدیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…