32 ہزار فٹ کی بلندی پر مسافر طیارے کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی،معاون پائلٹ زخمی

17  مئی‬‮  2018

بیجنگ(این این آئی)چین کے مسافر بردار طیارے کی دورانِ پرواز 32 ہزار فٹ بلندی پر ونڈ اسکرین ٹوٹنے کے باعث جہاز کو پائلٹ نے مہارت کے ساتھ زمین پر اتار لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فضائی کمپنی کے ایئر بس طیارے کی ونڈ اسکرین دھماکے سے پھٹ گئی جس کے باعث معاون پائلٹ کاک پٹ سے باہر کی جانب کھنچا چلا جا رہا تھا ۔ طیارہ تیزی سے 24 ہزار فٹ نیچے کی جانب آنے لگا۔

جبکہ انتہائی شور کی وجہ سے کنٹرول ٹاور کی آواز بھی سنائی نہیں دے رہی تھی اس دوران پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کروادی۔طیارے میں 119 افراد سوار تھے جو پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت کے باعث محفوظ رہے تاہم معاون پائیلٹ کو ونڈ اسکرین کے ٹکڑے لگنے سے معمولی زخم آئے جبکہ 17 مسافروں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جس میں سے کسی کو بھی غیر معمولی چوٹیں نہیں آئی ہیں۔بحفاظت لینڈنگ کرانے پر سوشل میڈیا پر طیارے کے پائلٹ کی تعریف کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…