شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا ایک اور بڑا سرپرائز، جنوبی کوریا کے بعد کس اہم ملک جا پہنچے؟ دنیا ششدر،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ،ہوائی اڈے کو جانیوالی سڑکیں اور گلیاں بھی بند

8  مئی‬‮  2018

بیجنگ (آئی این پی ) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پھنگ سے بات چیت کرنے کیلئے چین کے صوبے لیاؤننگ پہنچے ۔یہ ملاقات امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان متوقع ملاقات کے پس منظر میں ہوئی ۔ شمالی کوریا کے امور کے بارے میں باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی کورین رہنما کی آمد پر دالیان کا ہوائی اڈا عام لوگوں کیلئے صبح8بجے سے 1بجے تک بند کردیا گیا تھا اور اس کی ارد گرد کی سڑکیں بھی بند کردی گئی تھیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایئر کاریو کا طیارہ شمالی کوریا سے یہاں پہنچا تھاجبکہ معمول کے مطابق شمالی کوریا سے دالیان کیلئے کوئی پرواز نہیں آتی ۔ طیارے کی آمد سے شہریوں نے اس بات کا اندازہ لگایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم اس طیارے پر دالیان پہنچے ہیں جہاں انہوں نیچین کے صدر شی جن پھنگ سے بات چیتکی ۔ دریں اثناء چین کی خبر رساں ایجنسی سپوتنک نے بھی ماسکو کی ڈیٹ لائن سے خبر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی کورین ایئر لائن کا ایئرکوریو(koryo) دالیان کے ہوائی اڈے پر اترا تھا جس کے بارے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کا طیارہ تھاتاہم چین کی وزارت خارجہ نے اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں تاہم چین اور شمالی کوریا قریبی ہمسائے ہیں اوران کے درمیان معمول کے رابطے برقرار ہیں اور وہ ایک دوسرے کیساتھ تبادلہ خیال بھی کرتے رہتے ہیں تاہم چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ژی دالیان چلے گئے تھے ۔اسی دوران مقامی پولیس کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی تھی جس نے ہوائی اڈے کے اردگرد کی گلیوں کو بھی بند کردیا تھا



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…