امریکی عدالت میں غیر ملکی ایجنٹ سے متعلق جاری ایک مقدمے میں پاکستانی شخص نے اعتراف جرم کرلیا،پاکستانی حکومت کے ایماء پر کیا کچھ کرتارہا؟انتہائی تشویشناک دعوے

8  مئی‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکی عدالت میں غیر ملکی ایجنٹ سے متعلق جاری ایک مقدمے میں پاکستانی شخص نے اعتراف جرم کرلیا،پاکستانی حکومت کے ایماء پر کیا کچھ کرتارہا؟انتہائی تشویشناک دعوے،امریکا کی ایک وفاقی عدالت میں غیر ملکی ایجنٹ سے متعلق جاری ایک مقدمے میں اکہتر سالہ پاکستانی شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کے ایما پر امریکا میں لابنگ کر رہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہاکہ 71سالہ

پاکستانی شہری نثار احمد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خود کو بطور غیر ملکی ایجنٹ رجسٹر کرائے بغیر 2012ء سے پاکستانی حکومت کے لیے امریکا میں لابنگ کر رہے تھے۔چوہدری کے اعتراف کے بعد اس مقدمے میں انہیں پانچ سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔امریکی دفتر استغاثہ کے مطابق پاکستان امریکی لیگ کے صدر کے طور پر نثار احمد چوہدری نے حکومتی اہلکاروں، کسٹم اور بارڈر سکیورٹی حکام کے علاوہ تھنک ٹینکس کے ساتھ رابطوں کے دوران انہیں بتایا تھا کہ ان افراد سے حاصل کردہ معلومات کو وہ صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔وضح رہے کہ امریکا میں غیر ملکی ایجنٹوں کی رجسٹریشن کے ایکٹ کے تحت غیر ملکی حکومتوں کے ایما پر لابنگ اور دیگر سیاسی سرگرمیوں کے لیے کام کرنے والے اشخاص اور اداروں کو امریکی محکمہ انصاف میں لازمی طور پر رجسٹریشن کرانا ہوتی ہے۔ تاہم ماضی میں یہ امریکی ادارہ رجسٹریشن کے بغیر غیر ملکی حکومتوں کے لیے سیاسی سرگرمیاں کرنے والے اشخاص کے خلاف مقدمات قائم کرنے کی بجائے انہیں رجسٹریشن کرانے کی ہدایات ہی کرتا رہا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…